‫‫کیٹیگری‬ :
29 January 2017 - 18:35
News ID: 425985
فونت
آیت الله جوادی آملی نے بحرینی علماء کے ساتھ ملاقات میں :
حضرت ‌آیت الله جوادی آملی نے تاکید کی : جیسا کہ اسلامی انقلاب ایران کو امام خمینی (ره) کی قیادت نے حفاظت کی ؛ زیارت وارثہ میں جیسا کہ ہم لوگ پڑھتے ہیں ناپاک سرزمیں سوائے قیام و مزاحمت اور شہادت کے پاک و طاہر سرزمین میں تبدیل نہیں ہوتا ہے ۔
آیت الله جوادی آملی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے علماء کا ایک وفد ایران کے مقدس شہر قم میں اسراء عالمی وحیانی علوم فاونڈیشن میں حضرت آیت الله جوادی آملی سے ملاقات و گفت و گو کی ۔

اس ملاقات میں حضرت آیت الله جوادی آملی نے بحرین کے شہیدا کی یاد و اعزاز کے ساتھ ساتھ بحرین کے لوگوں کی کامیابی کی دعا کرتے ہوئے بیان کیا : ہم لوگ اپنے مولا و مقتدا امام حسین بن علی (ع) کے راہ کو جاری رکھنے والے ہیں ، یہ جملہ «و بذل مهجته فيك ليستنقذ عبادك من الجهالة و حيرة الضلالة» ہمارے مولا و امام حسین بن علی (ع) سے مخصوص نہیں ہے بلکہ ہم لوگ کو اهل بیت و معصومین (ع) کے راہ کو جاری رکھنے والا ہونا چاہیئے ۔

انہوں نے کہا : خداوند عالم اس راہ کے ذریعہ ہم لوگوں کی مدد کرتا ہے اور ہماری حفاظت کرتا ہے ، جیسا کہ اسلامی انقلاب ایران کو امام خمینی (ره) کی قیادت میں حفاظت کی ہے ؛ زیارت وارثہ میں جیسا کہ ہم لوگ پڑھتے ہیں ناپاک سرزمیں سوائے قیام و مزاحمت اور شہادت کے پاک و طاہر سرزمین میں تبدیل نہیں ہوتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اظہار کیا : خداوند عالم قرآن کریم میں فرماتا ہے اگر تمہارے پاس ایک نیکی ہے میں اس کو دس گنا کرتا ہوں ، اسی وجہ سے جو شخص بھی خداوند عالم کی طرف ایک قدم بڑھاتا ہے تو خداوند عالم اس کو دس قدم کے برابر اس کو اس کا اجر دیتا ہے لہذا اگر ہم لوگ اس کے دین کی مدد کروں تو خداوند عالم دس برابر ہماری مدد کرے گا ، نتیجتا اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کامیابی آپ لوگوں کے ساتھ ہے کہ خدا کے دین کی مدد کر رہے ہیں ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے تاکید کی : انسان اگر موت سے ڈرتا ہے وہ اس بنا پر ہے کہ خیال کرتا ہے کہ موت کے ذریعہ نابود ہو جائے گا لیکن خداوند عالم فرماتا ہے انسان موت کو موت دیتا ہے اور موت کو ہضم کرتا ہے كُلُّ نَفْسٍ ذائِقَة الْمَوْتِ، اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اگر ہم لوگ موت کو مار دیں اور موت سے خوف نہ رکھتے ہوں تو پھر جہاد اور شہادت سے بھی خوف نہیں کرے نگے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬