رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے شیعہ و علماء پر تشدد کے ساتھ ساتھ آل خلیفہ ظالم حکومت کی طرف سے اس ملک کے شیعوں کے رہنما پر مقدمہ چلائے جانے پر حوزات علمیہ و طلاب نے اس گستاخانہ عمل کی مذمت کی ہے ۔
اس سلسلہ میں حضرت آیات ناصر مکارم شیرازی، جعفر سبحانی، حسین نوری همدانی، عبد الله جوادی آملی میں اپنی تقریر میں بحرین حکومت کی ظالمانہ رویہ کی مذمت کرتے ہوئے اس حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ آمروں کے انجام سے سبق حاصل کریں اور عقل سے کام لے ۔
حضرت آیت الله سبحانی نے بحرین کے شیعہ اور علماء خاص کر آیت الله شیخ عیسی قاسم پر آل خلیفہ حکومت کی طرف سے حالیہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ بحرینی عوام کے انقلاب کی حفاظت ایک ضروری امر ہے اور شیخ عیسی قاسم کے احترام کی حفاظت لازمی ہے ۔
مرجع تقلید نے بحرین کے علماء سے عربی زبان میں گفت و گو کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ اگر ہم بحرین میں ہوتے تو یقینا شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے احتجاج میں بیٹھتے ۔ شیخ عیسی قاسم کی تقاریر پوری طرح سے عاقلانہ و مفید تھا اگر حکومت عقل سے کام لیتی تو یقینا ان کی تقریر و مفید نظریات پر توجہ دیتی ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۰۲/