‫‫کیٹیگری‬ :
31 January 2017 - 21:37
News ID: 426035
فونت
قم کے سفر میں ؛
نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور نے اپنے قم مقدس کے سفر میں اس شہر کے مراجع کرام و علماء سے ملاقات و گفت و گو کی اور صوبائی انتظامی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد پریس رپورٹرون کے سوالات کے جواب دئے ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی  و سید عباس عراقچی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور سید عباس عراقچی نے آج ۱۲ بہمن ماہ ، عشرہ فجر کی آغاز میں شہر مقدس قم میں علماء و مراجع کرام سے ملاقات و گفت و گو کی ۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور نے آج حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت الله اعرافی سے ملاقات کی اس کے بعد حضرت آیت الله مکارم شیرازی مرجع تقلید سے ملاقات و گفت و گو کی۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے اسی طرح اپنے اس سفر میں حضرات آیات علوی گرگانی، وحید خراسانی سے ملاقت کی اور عالمی اسراء وحیانی فاونڈیشن میں حضرت آیت الله جوادی آملی سے ملاقات و گفت و گو کی۔

اسی طرح انہوں نے قم کے گورنر سے گورنر ہاوس میں میٹینگ کی اور اس صوبے کے ذمہ داران و حکام کے ساتھ ملاقات اور گفت و گو کی ۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور نے اسی طرح اپنے اس سفر میں قم پریس رپورٹروں سے ملاقات میں ان کے سوالات کا جواب دیا ۔

سید عراقچی نے اپنے سفر کے اختمامی مراحل میں حضرت آیت الله صافی گلپایگانی مرجع تقلید سے ان کے آفس میں جا کر ان سے ملاقات و گفت و گو کی ۔

قابل بیان ہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور کی طرف سے قم مقدس کے سفر میں ہونے والے مراجع کرام کے ساتھ تمام ملاقاتیں خصوصی تھے جس میں رپورٹروں نے شرکت نہیں کی تھی ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬