‫‫کیٹیگری‬ :
01 February 2017 - 13:44
News ID: 426039
فونت
ایران کے صدر مملکت:
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ امام خمینی رح کی ایران واپسی کا دن، تاریخ ایران کا ایک اہم اور ہمیشہ یادگار رہنے والا دن ہے۔
حسن روحانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز صوبے البرز میں اہم شخصیات اور عوام سے اپنے خطاب میں عشرہ فجر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی تاریخ میں بارہ بہمن کا دن، تمام ایرانیوں کی آزادی و امید کا ایک ایسا دن ہے جو امام خمینی رح نے ایرانی عوام کو تحفے کے طور پر پیش کیا ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے کو ایرانی قوم کی استقامت و مزاحمت اور رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ ایٹمی معاہدے پر نئے امریکی صدر کی برہمی کی وجہ، اس معاہدے میں یورینیم کی افزودگی سے متعلق ایران کے حق کو تسلیم کیا جانا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایٹمی معاہدے پر دستخط ہونے کے ایک سال کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران نے قابل ذکر اہمیت کی حامل کامیابیاں حاصل کی ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬