رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی میڈیا کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد یونس دانش، حافظ محمد اشفاق، محمد رضوان شیخ نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں یوسی 18 کا دورہ کیا، جہاں ڈاکٹر عارف اللہ شاہ کی رہائش گاہ پر خادمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عظمت مصطفی (ص) کا تحفظ زندگی کی آخر سانس تک کریں گے، قانون ناموس رسالت (ص) میں کسی قسم کی تبدیلی کی کوشش کی گئی تو عاشقان مصطفی (ص) میدان عمل میں نکل کر عظمت مصطفی (ص) کے قانون کا تحفظ کرنے کیلئے تیار ہیں، جمعیت علماء پاکستان کی تاریخ ہی ہے کہ اس نے ہر دور میں مقام مصطفی (ص) کے تحفظ اور قانون ناموس مصطفی (ص) کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، آئندہ بھی مقام مصطفی (ص) پر کسی قسم کا حملہ کیا گیا تو ہم سر سے کفن باندھ کر اس کا مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیکولر اور لبرل ایجنڈے کی تکمیل کیلئے لادین قوتوں کے ایجنٹ سازشوں میں لگے ہیں، لیکن ہم باور کرا دینا چاہتے ہیں اور حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ عاشقان مصطفی (ص) کا امتحان نہ لے، رسول (ص) کے عشق میں ہر مسلمان ممتاز حسین قادری کا کردار ادا کرنے کیلئے بیتاب ہے، غلامان رسول (ص) سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن رسول اللہ (ص) کی شان اقدس میں گستاخی یا مقام مصطفی (ص) کے تحفظ کے قوانین میں تبدیلی کرکے گستاخوں کو سزاؤں سے بچانے کی کسی بھی مشق کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰