رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حبیب بینک ورکرز فرنٹ سی بی اے کی جانب سے گلشن اقبال کراچی پاکستان میں منعقدہ سالانہ جشن عید میلاد النبی (ص) کے جلسے سے خطاب کے دوران سرزمین پاکستان معروف عالم دین حجت الاسلام محمد عون نقوی کہا: سرور کائنات خاتم النبین (ص) کو قدرت نے پاک صلبوں میں رکھا اور نورانی حیثیت عطاء فرمائی، لہٰذا آپ (ص) کی معرفت حاصل کرنا ہر مسلمان پر اولین فرض ہے۔
انہوں نے کہا: حضور پاک (ص) نے سب سے زیادہ زور مزدوروں کے حقوق پر دیا، حق لینے کے ساتھ ساتھ فرض کو بھی ادا کرنا ضروری ہے، آپ (ص) کی سیرت طیبہ اپنا کر ہر انسان دین و دنیا کے فوائد حاصل کرسکتا ہے۔
بانی و سرپرست ورکرز فرنٹ حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ سیرت پاک (ص) کا ہر پہلو ہمارے لئے ہدایت ہے۔ مشیر خان نے کہا کہ حضور پاک کا گھرانا ہر دور میں راہ ہدایت کا امین ہے۔ صدر ورکرز فرنٹ حاجی یعقوب نے کہا کہ سالانہ جلسہ کارکنوں میں ہمت و دین سے لگاؤ پیدا کرتا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰