‫‫کیٹیگری‬ :
02 February 2017 - 17:20
News ID: 426071
فونت
درس خارج میں بیان ہوا؛
حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے حکمت، عزت و مصلحت کو انقلاب اسلامی کے اصول و ارمانوں میں سے جانا ہے اور کہا : بعض لوگ صرف اپنے مصلحت کو مد نظر رکھتے ہیں ، حالانکہ عزت کا تقاضہ یہ ہے کہ خاموشی اختیار نہ کریں اور حوزات علمیہ بیدار رہیں ، حکومت کے سربراہان کو بھی چاہیئے کہ دشمن کی زیادہ خواہی کے مقابلہ میں ڈٹ کر کھڑے رہیں ۔
آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله حسین نوری همدانی آج صبح ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے فقہ کے درس خارج میں اسلامی انقلاب کی انتالیسویں برسی کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس انقلاب کی کئی اہم کامیابیاں ہیں اس کی قدردانی کرنی چاہیئے ۔

انہوں نے مسلمانوں کی عزت و اکرام کو اسلامی انقلاب کی اہم کامیابی میں جانا ہے اور بیان کیا : عزت کی حفاظت جغرافیائی سرحد کو نہیں پہچانتی ہے اور اسلام میں عقیدہ انسانوں کی سرحد ہے ۔

مرجع تقلید نے ملک کے حکام سے اپیل کی ہے امام خمینی (ره) کے نظریات پر خاص توجہ دیں اور وضاحت کی : کبھی کبھی بعض رجحانات جیسے شیخ عیسی قاسم و شیخ زکزاکی مسلمانون کے لئے پیش آتے ہیں کہ افسوس کی بات ہے کہ اس سلسلہ میں حکام کی طرف سے توجہ نہیں دی جاتی ہے ؛ حالانکہ امام خمینی (ره) اس طرح کے مسائل میں کبھی کوتاہی گوارہ نہیں کررتے تھے اور کسی کو اس طرح کے مواقع کا موقع نہیں دیتے تھے اور نرمی سے پیش نہیں آتے تھے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۹۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬