‫‫کیٹیگری‬ :
05 February 2017 - 19:12
News ID: 426121
فونت
تل ابیب میں ہزاروں فلسطینیوں اور یہودیوں نے صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں اور فلسطینیوں کے گھروں کو ڈھائے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا ۔
فلسطینیوں کا مظاھرہ


رسا نیوز ایجنسی کی پریس ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، ہزاروں فلسطینیوں اور یہودیوں نے  تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کرکے صیہونی حکومت  کی نسل پرستانہ پالیسیوں سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کیا اور فاشیزم کے خلاف مشترکہ جد و جد کا مطالبہ کیا جس میں ام الحیران اور نقب کے فلسطینیوں اور یہودیوں نے پرزور شرکت کی ۔

مظاہرین نے گذشتہ مہینے ام الحیران دیہات کو خالی کرانے کے لئے صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیرگیلعاد اردان کے ہاتھوں انجام پانے والے جرائم کی شدید مذمت کی ۔

ایک فلسطینی ٹیچر یعقوب ابو القیعان اٹھارہ جنوری کو ام الحیران میں صیہونی حکومت کی پولیس کی براہ راست فائرنگ میں شہید ہوگیا تھا ۔

اس احتجاجی مظاہرے میں انسانی حقوق کے تقریبا بیس اداروں اور تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی ۔/۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۱۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬