‫‫کیٹیگری‬ :
05 February 2017 - 19:54
News ID: 426125
فونت
امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا بیان؛
امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر پل رایان نے کہا: ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتہ ریپبلیکن کی مخالفتوں کے باوجود باقی رہے گا ۔
پل رایان

رسا نیوز ایجنسی کی سی این این  سے رپورٹ کے مطابق، ایوان نمائندگان کے اسپیکر پل رایان نے ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں اپنے سابقہ موقف سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے کہا : ریپبلیکن کی کافی مخالفتوں کے باوجود اس سمجھوتے کے  بڑے حصے پر عمل درآمد ہو رہا ہے اور ایران کے خلاف چند جانبہ پابندیاں ختم ہوگئی ہیں ۔

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے : واشنگٹن کے دوست ممالک کو دوبارہ اس مقام پرلانا جہاں سے ایران پر دباؤ ڈالا جاسکے بہت ہی مشکل کام ہوگا ۔

پل رایان کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دو روز قبل ہی انہوں نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے خلاف سخت پالیسیاں اپنائے جانے کی حمایت کی تھی ۔

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے یہ کہتے ہوئے کہ وہ ایران کے خلاف مزید پابندیوں کی حمایت کرتے ہیں کہا: میں ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کئے جانے کے حق میں ہوں اسی لئے میں سمجھتا ہوں کہ ایران کے خلاف زیادہ سخت پالیسیاں اپنائی جانی چاہئیں ۔/۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۲۲۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬