رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے پیسیو دفاع کے ادارے کے سربراہ جنرل غلام رضا جلالی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کو مضبوط بنانے کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : ہرملک کو اپنی قوم کے امن و سکون کے تحفظ کے لئے اپنی دفاعی طاقت کو بڑھانا چاہئے تاکہ اس طاقت کا انعکاس اس کے دفاع کا سبب بنے ۔
جنرل غلام رضا جلالی نے کہا : ایران نے اپنی دفاعی طاقت منظم کی ہے اور اس کی مسلح افواج، اپنی دفاعی قوت کو مضبوط بنانے میں کامیاب رہی ہے ۔
انھوں نے کہا: ایران نے مسلط کردہ جنگ کے بعد علاقے میں بڑی طاقتوں کی موجودگی کے باوجود یہ ثابت کردیا کہ اس نے اپنی دفاعی طاقت مکمل کر لی ہے اور ایک مضبوط دفاعی طاقت کا حامل ہے ۔
ایران کے پیسیو دفاع کے ادارے کے سربراہ نے کہا : ایران علاقے میں امریکہ کی فوجی طاقت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں اور ایران اسی اسٹریٹیجی کو آگے بڑھاتا رہے گا ۔/۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۲۲۰