‫‫کیٹیگری‬ :
07 February 2017 - 21:20
News ID: 426174
فونت
قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانبازوں کی موجودگی میں انہیں اس قسم کے دھمکیوں کی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرم ایجنسی کے تینوں اطراف میں افغانستان واقع ہونے کی وجہ سے دہشت گرد باآسانی پاکستانی علاقوں میں داخل ہوکر کارروائی کرسکتے ہیں۔
داعش کے دھمکی آمیز پمفلٹ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اعش نے قبائلی علاقوں پاراچنار، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل حان کو نشانہ بنانے کیلئے پمفلٹ جاری کئے ہیں۔ ایم این اے ساجد طوری اور دیگر قبائل عمائدین نے دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف حکومت کے ساتھ ہیں اور حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے افغان سرحد کی نگرانی مزید سخت کریں۔

ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے سرحدی علاقوں سے داعش کے پمفلٹ ملے ہیں، جس میں قبائلی علاقوں پاراچنار، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک محسوس فرقے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پمفلٹ پشتو میں لکھے گئے، پیغام میں داعش نے کہا ہے کہ ہمیں افغانستان میں مکمل کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اب وہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پاراچنار، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیوں کا آغاز کریں گے۔ پمفلٹ میں داعش کے جھنڈے کے علاوہ داعش کی جانب سے کارروائیوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

 کرم ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور طوری بنگش قبائل کے راہنما حاجی فقیر حسن، حاجی منصب علی، سید تجمل حسین، حاجی حبیب حسین اور دیگر قبائلی عمائدین داعش کی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاک فوج کی جانبازوں کی موجودگی میں انہیں اس قسم کے دھمکیوں کی پرواہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرم ایجنسی کے تینوں اطراف میں افغانستان واقع ہونے کی وجہ سے دہشت گرد باآسانی پاکستانی علاقوں میں داخل ہوکر کارروائی کرسکتے ہیں۔ ایسے حالات میں حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت اور ان کے ہاتھ مضبوط بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ عمائدین نے کہا کہ وہ افغان سرحد سمیت ہر محاذ پر دہشت گردوں کے خلاف انتظامیہ اور فورسز کا بھرپور ساتھ دینگے۔

 کرم ایجنسی کے قبائلی عمائدین نے ایم این اے ساجد طوری کے چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ تازہ صورتحال پر ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت محب قبائل کے ہمراہ دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر انہیں دندان شکن شکست دیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬