‫‫کیٹیگری‬ :
09 February 2017 - 23:26
News ID: 426214
فونت
انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواست منظور کر لی گئی ۔
ونزوئیلا کے صدر نے قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے انقلاب اسلامی کی ۳۸ ویں کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر ایران میں سزا پانے والے ۶۳۱ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی عدلیہ کی طرف سے پیش کی گئی درخواستوں کو منظور کرلی۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کی عام، فوجی اور انقلابی عدالتوں کی طرف سے سزا پانے والے ۶۳۱ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی اپیلوں کو منظور کرلیا۔

اس سے پہلے ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی مناسبت سے قائد انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کمیشن نے ۶۳۱ افراد کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی صلاحیت کو تصدیق کردی جو آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں۔

قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے چیف جسٹس کی سفارش کی توثیق کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ ہر سال انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر، رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے دیوانی، فوجداری، ریاستی اور انقلابی عدالتوں میں سزا یافتہ مجرموں کی سزا میں تخفیف یا پھر انھیں معاف کرنے کی درخواست کو منظور کر لی جاتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ان مجرمین کو خصوصی کمیشنوں کے اجلاس میں پیش کردہ سفارشات کے بعد تخفیف کا اہل قرار دیا گیا تھا، جسے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے منظور کرلیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۸۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬