رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک روایت کے مطابق پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر، بی بی دوعالم حضرت سیدہ (س) کا یوم شہادت 13 جمادی الاول ہے۔ اسی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں خاص طور سے مشہد المقدس اور قم المقدسہ میں ہر طرف مجالس عزا اور ماتم و سینہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔
مشہد المقدس میں فرزند رسولۖ حضرت امام علی رضا (ع) اور قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے روضوں میں عزاداروں کا جم غفیر ہے جہاں اہلبیت اطہار (ع) کے عقیدتمندوں کی جانب سے اشکبار آنکھوں سے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے پرسہ دیا جا رہا ہے۔
مقدس روضوں کی فضا اہلبیت اطہار (ع) کے شیدائیوں کی آہ و بکا کی آوازوں سے گونج رہی ہے۔ سوگواروں و عزاداروں کی جانب سے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زہرا (س) کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر، شہزادی کونین، حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے سحر عالمی نیٹ ورک، اہلبیت اطہار (ع) کے تمام چاہنے والوں کی خدمت میں بادل مغموم تعزیت پیش کرتا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰