‫‫کیٹیگری‬ :
14 February 2017 - 19:06
News ID: 426308
فونت
شعبہ رضاکار اور حرم امام علی علیہ السلام کے جنرل سیکٹری کے دفتر کے تعاون سے بچوں کے لئے منعقد کیا جانے والا کیمپ اپنی تمام سرگرمیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
بچوں کے لئے دروسی کیمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شعبہ رضاکار اور حرم امام علی علیہ السلام کے جنرل سیکٹری کے دفتر کے تعاون سے بچوں کے لئے منعقد کیا جانے والا کیمپ اپنی تمام سرگرمیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔

کیمپ کے نگران احمد زورگانی نےحرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ یہ کیمپ ۹ تاریخ سے ۱۱ تاریخ تک منعقد کیا گیا جس میں ۱۰ سے پندرہ سال کے بچوں کو شامل کیا گیا۔

موصولہ رپورٹ میں بیان کی گئی ہے کہ اس دوران انہیں حرم کے زیر انتظام ھالز میں رکھا گیا جس میں ان کے لئے دروس اور لیکچر کا بندوبست کیا گیا تھا۔

اس کورس مین ۵۰ بچوں نے شرکت کی جبکہ اس میں پچیس فیصد حسہ یتیم بچوں کے لئے رکھا گیا تھا،

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے اس اقدام کو بے حد سراھا گیا ،انشا اللہ مستقبل میں بھی اس قسم کے کیمپز کا اہتمام کیا جاتا رہے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬