رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے منگل کو تہران میں لکزمبرگ کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں انشورنس، بینکینگ اور مالیاتی امور میں باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا : اس وقت اقتصادی تعاون کی اصلی کلید بینکینگ اور انشورنس کے مسائل ہیں اور اس میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مشترکہ اقتصادی تعاون کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کے لئے بہت اچھی بنیاد بن سکتا ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ایران ، یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام میدانوں میں تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کا خیرمقدم کرتا ہے۔
صدر حسن روحانی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : آج باہمی اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں بینکوں اور بیموں کا اہم کردار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بینک اور بیمہ کے شعبوں میں تعاون اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔
اسلامی حمہوریہ ایران کے صدر نے جوہری معاہدے کے حوالہ سے تاکید کرتے ہوئے کہا : جوہری معاہدے کے تمام فریقین کو اس کے مکمل نفاذ پر کردار ادا کرنا چاہئے اور جب تک مغربی فریق اس معاہدے کی پابندی کریں گے تب تک اسلامی جمہوریہ ایران بھی اپنے کئے گئے وعدوں پر عمل کرے گا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ایران جوہری معاہدہ جیت جیت پر مبنی ہے کیونکہ اس مفاہمت سے تمام فریقین کو فائدہ ملے گا۔
حجت الاسلام حسن روحانی نے جامع مشترکہ ایکشن پلان یا ایٹمی معاہدے کے بعد پیدا ہونے والے مواقع اور تیل ، گیس ، پیٹروکیمکل ، نقل و حمل ، معدنیات اور صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے مناسب زمین موجود ہونے کے بارے میں کہا : ایران، ایک طرف یورپ کو درکار انرجی کی ضرورت پورا کرسکتا ہے اور دوسری طرف یورپ کو بحر ہند اور مشرقی ایشیاء کے علاقوں سے ملانے کے لئے اہم راہداری فراہم کر سکتا ہے۔ اوراس طرح ایران و یورپی یونین کے رکن ممالک مل کر اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی : جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد ایران کے تیل، گیس، پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار، ٹرانسپورٹیشن، کان کنی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے تعمیر فضا قائم ہوگئی ہے۔ اور ایران اور یورپ کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کی توسیع کے لئے اب کوئی حد مقرر نہیں ہوگی۔
حجت الاسلام حسن روحانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی بھی اس معاہدے کو نہیں توڑا ہے جس پر اس نے دستخط کئے ہیں اور جب تک فریق مقابل معاہدے کی پابندی کرتا رہے گا اس وقت تک تہران بھی ثابت قدم رہے گا۔
انہوں نے کہا : جامع مشترکہ ایکشن پلان ایک ایسا معاہدہ ہے کہ جس پر جیت جیت کی بنیاد پر دستخط ہوئے ہیں اور اس وقت سب کو اس معاہدے کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنا چاہئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام، عراق ، یمن اور افغانستان سمیت علاقے کو بہت سے مسائل خاص طور سے دہشت گردی کا مسئلہ درپیش ہے اور ایران و یورپی یونین کو باہمی صلاح و مشورے سے ان مسائل کو کم اور پھر پوری طرح ختم کرنے کی کوشش کرنا چاہئے۔
اس ملاقات میں لکزمبرگ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ لکزمبرگ تہران کے ساتھ تمام میدانوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے اور اس دورے میں سرمایہ کاری کی حمایت کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جبکہ اہم مالیاتی اور سرمایہ کاری کے میدانوں میں معاہدے پر دستخط ، ایجنڈے میں شامل ہے۔
انہوں نے ایران اور لکزمبرگ کے سینٹرل بینکوں کے درمیان تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ایران علاقے کا ایک بڑا ملک ہے اور لکزمبرگ اور یورپی یونین علاقے کے مسائل کے حل میں تہران کے موثر اور اہم کردار پر یقین رکھتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۷۱۹/