‫‫کیٹیگری‬ :
16 February 2017 - 23:38
News ID: 426345
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ اگر رفتار عقلی دلیل اور حجت شرعی کے مطابق نہ ہو تو اس کی پیروی نہیں کرنی چاہیئے بیان کیا : انسان کو کسی شخص کی آنکھ بند کر کے بغیر دلیل کے پیروی نہیں کرنی چاہیئے ۔
آیت الله مصباح یزدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس میں منعقدہ ہفتگی درس اخلاق میں اس بیان کے ساتھ کہ قرآنی واقعات سبق حاصل کرنے کے لئے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہیں بیان کیا : قرآن کریم صرف ایک تاریخی کتاب نہیں ہے کہ جو واقعہ بیان کرتا رہا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم کے مشہور و استاد نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم اپنے بعض بندے کو جو کمزور و ناتوان ہیں ارادہ کرتا ہے کہ ان کو عزت و جلالت کی منزل پر پہوچائے ، اگر انسان الہی احکامات پر عمل کرے تو کوئی چیز بھی اس کی ترقی میں رکاوٹ نہیں ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ انسان غلط و باطل طریقہ کی طرف چلا جائے ، اس موضوع کی اصل وجہ اندھی تقلید و پیروی ہے اگر معاشرا اندھی تقلید میں مبتلی ہو جائے تو مشکلات میں گرفتار ہو جائے گا ، ایسی صورت میں دوسروں کی پیروی کی جا سکتی ہے کہ اس کی عقل حمایت کرے اور دلیل رکھتا ہو ۔  

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے رکن نے اس بیان کے ساتھ کہ اگر پیروی کی کوئی بنیاد نہ ہو تو یہ صحیح نہیں ہے اظہار کیا : سب لوگ عالم تو نہیں ہیں اور جس میدان میں وہ علم نہیں رکھتے ہیں اس میں کسی کی پیروی کریں لیکن توجہ رکھنی چاہیئے کہ انسان پیروی کی صلاحیت رکھتا ہو اور وہ کامیاب رہا ہو اپنے کاموں سے نتیجہ حاصل کیا ہو ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کو کسی کام کے انجام دینے میں اس کے فائدے کے سلسلہ میں فکر کرنا چاہیئے بیان کیا : انسان کی خاصیت عقل کی بنا پر ہے اور عقل کا لازمہ یہ ہے کہ انسان جو کام بھی انجام دے رہا ہے اس کے فائدے و نقصان پر توجہ رکھے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۱۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬