‫‫کیٹیگری‬ :
17 February 2017 - 14:21
News ID: 426367
فونت
ایرانی وزیر ثقافت :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت و اسلامی گائیڈنس نے کہا : سعودی حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے پیش نظر حج کے لئے راہ دوبارہ ہموار ہورہی ہے۔
خانہ کعبہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت و اسلامی گائیڈنس نے حج اور زائرین کو بھیجنے کے مسئلے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی تعمیری پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے پیش نظر حج کے لئے راہ دوبارہ ہموار ہورہی ہے۔

آئندہ سیہ بات 'سید رضا امیری صالحی' نے جمعرات كو ایران كے صوبے كہگیلویہ و بویراحمد كے دارالحكومت یاسوج میں پریس كانفرنس كرتے ہوئے كہی۔

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ سعودی حكام كے ساتھ ہونے والی خط و كتابت اور ان كی درخواست كے تناظر میں پانچ ركنی ایرانی وفد 23 فروری كو سعودی عرب كا دورہ كرے گا۔

انہوں نے كہا كہ اس دورے كے موقع پر ہمارے نمائندے اسلامی جمہوریہ ایران كے مطالبات كو سعودی حكام كو پیش كریں گے۔

ایرانی وزیر ثقافت نے بتایا كہ ایرانی زائرین كو مكمل عزت ، وقار اور سیكورٹی كی فراہمی كے تحت حج پر بھیجنا ریاست كی پہلی ترجیح ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬