
رسا نیوز ایجنسی کی پریس ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق ، یورپی کمیشن کے سربراہ جین کلاؤڈ جوکر نے مونیخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر کہا ہے کہ یورپ کو نیٹو کے فنڈ میں کمی کرنے کی امریکی دھمکیوں کے سامنے پیچھے نہیں ہٹنا نہیں چاہئے-
یورپی کمیشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ نیٹو کے دفاعی بجٹ کی فراہمی میں یورپ کا حصہ امریکہ سے کم نہیں رہا ہے-
جن کلاؤڈ جوکر نے مزید کہا کہ پالیسی ، صرف فوجی اخراجات بڑھانے پر استوار نہیں ہے -
یورپی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ یورپ کو اپنے دفاعی اخراجات کو اکٹھا کرنے کے طریقہ کار کو بہتر بنانا چاہئے اور اس سے مزید موثر انداز میں استفادہ کرنا چاہئے-
امریکہ کے وزیر جنگ جیمز میٹس نے اس سے قبل کہا تھا کہ نیٹو کے بجٹ کا زیادہ حصہ اس کے رکن ممالک کو فراہم کرنا چاہئے -
امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کہ جنھوں نے نیٹو کو ایک منسوخ تنظیم کہا تھا اس کے بجٹ میں رکن ممالک کی جانب سے زیادہ حصے لینے کا مطالبہ کیا تھا-/۹۸۸/ ن۹۴۰