فرانس کے وزیر خارجہ:
فرانس کے وزیر خارجہ نے مشرق وسطی میں امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے واشنگٹن کے رویّے کو مبہم و تشویشناک قرار دیا ہے
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کے وزیر خارجہ جن مارک ارولٹ نے بون میں امریکی وزیر خارجہ رکس ٹیلرسن سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ مشرق وسطی خاص طور سے فلسطین کے بارے میں واشنگٹن کی پالیسیاں غیرواضح ، مبہم اور تشویش پیدا کرنے والی ہیں-
فرانس کے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکہ کے برخلاف پیرس کا خیال ہے کہ فلسطینی اور اسرائیلی دو حکومتوں کے قیام کا حل ہی بحران فلسطین کے خاتمے کا ممکن حل ہے-
جن مارک ارولٹ نے تہران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی موضوع اور اس سلسلےمیں ہونے والے سمجھوتے کے بارے میں بھی امریکیوں کے ساتھ ہمارا اختلاف ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے