رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران روس اور ترکی نے جنھوں نے شامی حکومت اور مخالفین کے نمائندوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کا اہمتام کرایا ہے آستانہ تین اجلاس کے دوران اپنے سہ فریقی اجلاس میں شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی آپریشنل کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے -
آستانہ تین مذاکرات میں جو جمعرات کو منعقد ہوئے تھے مذاکرات کے بانی تین ملکوں ایران روس اور ترکی کے وفود کے علاوہ شامی حکومت اور مخالفین کے نمائندہ وفود، میزبان ملک کی حیثیت سے قزاقستان کے وفد اور مبصر کی حیثیت سے اردن اور امریکا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی-
شام کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے الیکزنڈرلاورنتیف نے جو روسی وفد کے سربراہ بھی تھے آستانہ تین مذاکرات کا اختتامی بیان جاری نہ ہونے کے بارے میں کہا کہ ان مذاکرات کے اختتامی بیان کا متن گذشتہ آستانہ مذاکرات کے اختتامی بیان سے کافی حد تک مشابہت رکھتا تھا اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ آستانہ تین مذاکرات میں محدود مسائل پر تفصلیی بات چیت ہو -
آستانہ مذاکرات میں پہلی بار شامی حکومت اور مسلح مخالفین کے نمائندوں کے درمیان براہ راست مذاکرات انجام پارہے ہیں -/۹۸۸/ ن۹۴۰