‫‫کیٹیگری‬ :
19 February 2017 - 23:18
News ID: 426417
فونت
حجت الاسلام حسن ظفر نقوی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا : وحدت ملی کا پرچار اور قومی یکجہتی کے ساتھ وطن کی سلامتی، استحکام کیلئے مزید کام کو بہتر اور تیز سے تیز تر کرنا ہے۔
حجت الاسلام حسن ظفر نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیام ولایت فاؤنڈیشن کے تحت جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں منعقدہ یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کے دوران مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ بندگان خدا کو فیضیاب کرنیوالے اور ان کے خدمت گزار عظیم لوگ ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : خدا کو وہ لوگ بہت پسند ہیں جو دین کی بے لوث خدمت کررہے ہیں، اس سلسلے میں پیام ولایت فاؤنڈیشن کے اراکین گذشتہ دس سالوں سے مساجد و امام بارگاہوں کی خدمت کر رہے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : مجالس و محافل میلاد کے انتظامات، عاشورہ محرم اور ربیع الاول کے جلوسوں کی سیکیورٹی اور مذہبی، قومی و ملی تقریبات میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی : ان کا مقصد اتحاد بین المسلمین کا فروغ، وحدت ملی کا پرچار اور قومی یکجہتی کے ساتھ وطن کی سلامتی، استحکام کیلئے مزید کام کو بہتر اور تیز سے تیز تر کرنا ہے۔

تقریب سے علامہ شبیر الحسن طاہری، ایس ایم نقی، حاجی جاوید اختر کربلائی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور اچھی کارکردگی پر اسناد و انعامات دیئے گئے۔

جلسے میں قومی و ملی شخصیات، ماتمی انجمنوں کے نمائندگان، اسکاؤٹس گروپ، مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز کے علاوہ، شیعہ و سنی و دیگر مکاتب فکر کے علماء و عوام شریک ہوئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬