‫‫کیٹیگری‬ :
20 February 2017 - 23:46
News ID: 426439
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کسی بھی بین الاقوامی قانون اور اصول کی پابندی نہیں کرتی اور یہ حکومت آج بھی علاقے اور پوری دنیا کے لئے خطرہ شمارہوتی ہے ۔
بہرام قاسمی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پیرکو ملکی اور غیرملکی نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران علاقے اور دنیا کی سلامتی کے لئے اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات اور میونخ سیکورٹی اجلاس میں اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں پر کوئی توجہ نہ دئے جانے پر ہمارے نمائندے کے سوال کے جواب میں کہا کہ صیہونی حکومت اس وقت علاقے اورعلاقے سے باہر کے ملکوں کے لئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے-

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں  کا معاملہ ہمیشہ بین الاقوامی کانفرنسوں میں ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں کے ایجنڈ ے میں شامل رہا ہے -

انہوں نے کہا کہ البتہ صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کے خطروں کو دور کرنے کے لئے ٹھوس عزم و ارادے کی ضرورت ہے تاکہ اس کو اپنے ایٹمی ہتھیار نابود کرنے پر مجبور کیا جاسکے-

انہوں نے منگل کو تہران میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت کے زیرعنوان چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی جانب اشارہ  کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے سے جیسے بڑے اور اہم مسائل پر بحث ہوگی-

انہوں نے میونخ اجلاس میں علاقے کے بعض ملکوں کے ایران مخالف بیانات کے بارے میں  بھی کہا کہ اس کانفرنس میں ایران کے خلاف نامناسب بیانات کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امن و استحکام کی برقراری میں مدد دینے کی اپنی پالیسی جاری رکھےگا - اور کسی بھی بداخلاقی کا جواب دینے میں پہل نہیں کرےگا -

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ میونخ اجلاس میں بعض ممالک کی طرف سے ایران کے خلاف جو باتیں کی گئی ہیں وہ سب تکراری ہیں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ غیرذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنے بیانات کے نتائج کے بارے میں زیادہ غور کریں-

انہوں نے میونخ اجلاس میں ترک وزیرخارجہ کے ایران مخالف بیان کے بارے میں کہا کہ ترکی کی ابتر صورتحال اس بات کا باعث بنی ہے کہ ترک حکام اپنے قول و فعل میں سفارتی اصولوں اور آداب کا خیال نہ رکھیں اور عین ممکن ہے کہ ترک حکام اپنے بیانات کے نتائج سے بھی غافل ہوں -

ترجمان وزارت خارجہ بہرام قاسمی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے حالیہ دورہ عمان اور کویت کے بارے میں کہا کہ ایران کی اصولی پالیسی علاقے کے ملکوں کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا ہے-

انہوں نے کہا کہ اس دورے میں دوطرفہ دلچسپی کے معاملات کے علاوہ علاقائی مسائل کے بارے میں فریقین نے اپنے اپنے نظریات بیان کئے-/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۶۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬