رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران مخالف نئی پابندیوں کے خلاف تہران بھی جوابی اقدامات کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے کسی بھی ملک کے ساتھ دشمنی کا آغاز نہیں کیا ہے اور نہ ہی کرے گا، ہمارا ایسا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ہمارا میزائیل پروگرام خالص دفاعی پروگرام ہے اور ہم اپنی سرزمین کا دفاع کرتے رہیں گے۔
محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی اور سعودی حکام کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عالمی قوانین اور ضابطوں کا احترام کریں اور ایران پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے لیے مشکلات کھڑی نہ کریں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے پانچ جمع گروپ کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کے بارے میں از سر نو مذاکرات کے امکان کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ اگر امریکہ نے ایٹمی معاہدے کو توڑا تو ایران کے پاس بھی مختلف آپشن موجود ہیں جن پر عملدرآمد کیا جائے گا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰