‫‫کیٹیگری‬ :
24 February 2017 - 21:18
News ID: 426504
فونت
قائد انقلاب اسلامی :
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کفر و نفاق کے خلاف جدوجہد کے لئے اہلبیت اطہار علیھم السلام کی پیروی کئے جانے کی ضرورت پر تاکید فرمائی ہے۔
قائد انقلاب اسلامی

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے گزشتہ رات پیغمبر اسلامۖ حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دخترگرامی اور حضرت علی  ابن  ابیطالب علیہ السلام کی زوجہ بی بی دو عالم حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے نامور مذہبی شعرا کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا  : مسلمان اھلبیت علیھم السلام کی سیرت اور تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے کفر و منافت کو مٹانے میں کامیاب ہوں گے اور بیان اور شعر کے ساتھ بھی ظالموں اور ستمگروں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے دینی اور مذہبی اشعار کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : اہلبیت علیھم السلام کے فضائل اور مصائب دینی اشعار کا بہت بڑا حصہ ہیں اور ان اشعار کے بیان میں جعلی اور غیرحقیقی تصورات اور خیالات سے گریز کرتے ہوئے منطقی اور معقول باتوں کا استفادہ کرنا چاہئے۔

اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صدر اسلام کے واقعات کو آج کے واقعات سے متصل و منطبق کئے جانے کو  مذہبی شعر و شاعری اور شعرائے کرام کی اہم ذمہ داری قرار دیا اور فرمایا کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اہلبیت علہیھم السلام طاغوت اور ظلم و کفر و فسق و نفاق کے خلاف سخت اور موثر جدوجہد کرتے رہے اور اسی بنا پر آئمہ طاہرین علہیھم السلام اس وقت کے ظالم و جابر حکمرانوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں ہمیں بھی چاہئے ان ہستیوں کی سیرت اور تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے کفر و منافقت کا مقابلہ کریں۔

انہوں نے فرمایا کہ ظالموں کے خلاف جدوجہد کا دارومدار صرف شمشیر چلانے پر نہیں ہے بلکہ دنیا میں تشہیراتی مہم کو پہلی ترجیح حاصل ہے اور ظالموں کے خلاف شعری زبان میں بھرپور جدوجہد کی جاسکتی ہے اور حالیہ برسوں کے دوران اس سلسلے میں بہترین اور امید افزا نمونے بھی پائے گئے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تبلیغات کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: آج یورپ اور امریکہ میں ایسے مراکز قائم کئے گئے ہیں جو ایران سمیت دیگر ممالک کی ثقافت اور طرز زندگی کو تبدیل یا ختم کرنے کے لئے فعال اور سرگرم ہیں۔

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی طرز زندگی تبدیل کرنے کا مقصد، مغربی انتظامیہ اور اداروں کی مرضی  کے مطابق عزم و ارادہ پیدا کرنا اور اس سلسلے میں تحریک چلانا ہے آپ نے  فرمایا کہ اس یلغار کے مقابلے میں صرف دفاع کرنا یا  حصار کھینچنا ہی کافی نہیں بلکہ شعری زبان میں دینی و اسلامی روش زندگی پر روشنی ڈال کر اور سیاسی، ثقافتی اور اخلاقی اصول و مفاہیم بیان کر کے اپنے فریضے پر مکمل طرح سے عمل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے دینی اشعار اور شاعروں کی پیشرفت پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئےفرمایا: اچھے اشعار مؤثر اور یادگار ثابت ہوتے ہیں اور ہمیں آج حافظ، سعدی اور صائب تبریزی کے ہم مرتبہ شاعروں کی ضرورت ہے اور تلاش و کوشش کے ساتھ اس ہدف تک پہنچنا ممکن ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کفر و نفاق کے خلاف جدوجہد کے لئے اہلبیت اطہار ع کی پیروی کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی اور فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں عالمی کفر و نفاق کے خلاف جدوجہد، آسان اور ممکن ہے جبکہ علاقے کی بعض حکومتوں کے منحوس سائے میں، امریکہ سے معمولی سے بھی اعلان برائت پر یہ حکومتیں اپنی شدید برہمی اور سخت ردعمل کا اظہار کرتی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۶۳۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬