‫‫کیٹیگری‬ :
24 February 2017 - 23:20
News ID: 426513
فونت
شیعہ علماء کونسل:
اپنے بیان میں ایس یو سی سندھ کے نائب صدر نے کہا کہ لال شہباز قلندرؒ کے مزار پر اجتماع میں لاکھوں شیعہ و سنی موالیان محب وطن پاکستانی شریک ہونگے اور ثابت کرینگے کہ سرزمین پاکستان پر امریکی و اسرائیلی اور انکے مقامی ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پو لیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر ملک بھر میں کچھ عر صے سے قائم امن کو خراب کرنے کی سازش معلوم ہوتی ہے، چند مٹھی بھر دہشتگرد ایکبار پھر سر اٹھا رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں یعقوب شہباز نے اکہ کہ دہشتگردی کی یہ کارروائیاں ملک کو سنگین بحرانوں کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے، جس میں یہ ملک دشمن عناصر کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونگے، ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات نے عوام کے ذہنوں پر کئی سوالات چھوڑ دیئے ہیں، پورے ملک میں ہائی الرٹ کے دعوے ہونے کہے باوجود دہشتگرد عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کیسے کامیاب ہو جاتے ہیں، دہشتگرد عناصر کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ ملکر وطن عزیز کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں، حکمرانوں کے دروازوں تک پہنچ چکے ہیں، اگر حکومت نے سنجیدگی سے اس کا نوٹس نہیں لیا تو ارباب اقتدار بھی ان کی زد میں آنے سے نہیں بچ سکتے۔

یعقوب شہباز نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپریشن ردالفساد آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلاتفریق جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ 30 مارچ کو سیہون شریف میں لال شہباز قلندرؒ کے مزار پر عظیم الشان چہلم کا اجتماع ہوگا، جس میں سندھ بھر سے لاکھوں شیعہ و سنی موالیان محب وطن پاکستانی شریک ہوں گے اور ثابت کریں گے کہ پاکستان کے عوام سرزمین پاکستان پر امریکی و اسرائیلی اور ان کے مقامی ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ یہ اجتماع ملک بھر میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، چہلم کے اس اجتماع کیلئے صوبے بھر میں شیعہ علماء کونسل سندھ کی جانب سے ذمہ داروں اور رضاکاروں پر مشتمل کیمٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جو اس اجتماع کے تمام انتظامی امور کو بخوبی انجام دیں گی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬