‫‫کیٹیگری‬ :
24 February 2017 - 23:36
News ID: 426518
فونت
حجت الاسلام شیخ نیئر عباس مصطفوی:
اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم جی بی کے رہمناء کا کہا ہے کہ حکمرانوں نے نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا اور اپنی حریف جماعتوں کے خلاف دہشت گردی کے کیسز کھولے گئے۔
حجت الاسلام نیئر عباس مصطفوی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنماء شیخ نیئر عباس مصطفوی نے پاک فوج کی جانب سے آپریشن ردالفساد کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پاک فوج اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جاتے تو اتنے بڑے سانحات دیکھنے نہیں پڑتے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکمرانوں نے نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا اور اپنی حریف جماعتوں کے خلاف دہشت گردی کے کیسز کھولے گئے۔ دہشت گردی کی ترویج و تبلیغ کرنے والوں کو نہ صرف بے لگام چھوڑا گیا بلکہ درپردہ ان کی سرپرستی بھی کی گئی۔

جس سے ملک کے حالات آج اس نہج تک پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو مکمل اختیارات دیئے جائیں اور ایک ساتھ پورے ملک میں آپریشن شروع کیا جائے تاکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیلئے کوئی جائے پناہ نہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ محض دہشت گردی میں ملوث کارکنوں کو ٹارگٹ کرنے سے مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں ہونگے۔

دہشت گردوں کی سرپرستی کرنیوالوں اور ان کے سہولت کاروں کو تہ تیغ کرنے سے ہی مطلوبہ مقاصد حاصل ہونگے۔ لہٰذا آپریشن" رد الفساد" کی کامیابی کا راز اسی میں مضمر ہے کہ تکفیری سوچ کا خاتمہ کیا جائے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے عزم میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬