‫‫کیٹیگری‬ :
24 February 2017 - 23:41
News ID: 426519
فونت
غرب اردن کے جنوب میں واقع شہر الخلیل میں حرم ابراہیمی میں ہونے والے قتل عام کی تیئیسویں برسی کے موقع پر فلسطینیوں نے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔
فلسطینی مظاھرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر الخلیل میں میں یہ قتل عام، پچّیس فروری انّیس سو چورانوے کو حرم ابراہیمی پر ایک انتہا پسند صیہونی باروخ گولڈ اشٹائن کے حملے میں ہوا تھا ۔

اس ہولناک قتل عام میں انتیس فلسطینی شہید اور ایک سو پچاس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

اس قتل عام کی برسی کے موقع پرہونے والے مظاہرے میں فلسطینیوں کے علاوہ فلسطین کے حامی بیرونی اداروں اور صیہونی حکومت کی مخالف بائیں بازو کی تحریکوں کے کارکنوں نے بھی حصہ لیا۔

مظاہرے کے شرکا نے صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور شہدا روڈ کو کھولے جانے کا مطالبہ کیا جو جو سیکڑوں دکانوں کے ساتھ بند کر دیا تھا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ حرم ابراہیمی کے قتل عام کے بعد صیہونی حکومت نے صیہونیوں کو علاقے میں رہائش اور ان دکانوں سے استفادہ کرنے کی اجازت دے دی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬