‫‫کیٹیگری‬ :
25 February 2017 - 23:45
News ID: 426540
فونت
پودا لگانے کی تقریب سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تجاویز و آراء کے تبادلے اور فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق گفت و شنید کے لیے ایم ڈبلیو ایم نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا جو ۲۸ فروری کو اسلام آباد میں ہوگی۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  وحدت یوتھ پاکستان کے زیراہتمام ہمارا عزم "خوشحال اور سرسبز پاکستان" کے عنوان سے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر مختلف سکولوں کے بچے اور مذہبی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے ملک کو آلودگی سے بچانے اور صحت افزا ماحول کو یقینی بنانے کے لیے شجر کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق، اس مہم کے دوران اسلام آباد میں ایک ہزار اور ملک بھر میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کو قومی مہم میں بدلنے کی ضرورت ہے۔ انتہا پسندی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تجاویز و آراء کے تبادلے اور فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق گفت و شنید کے لیے ایم ڈبلیو ایم نے آل پارٹیز کانفرنس بلانےکا فیصلہ کیا جو 28 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬