![قائد ملت جعفریہ پاکستان](/Original/1395/05/26/IMG10510225.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسما عیل خان کے علاقے پرویا میں تین شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کا انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تسلسل کے ساتھ شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے ۔ ریاستی ادارے شہریوں کے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں ۔ ضرب عضب اور آپریشن زد الفساد کے ہو تے ہو ئے دہشت گردی کے واقعات کارونما ہو نا سوالیہ نشان ہے ۔
قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل میں ہو نے والی دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
ڈیرہ اسماعیل خان پرویا میں شہدا کے قاتلوں کو قانون کے کٹہر ے میں لا کر تختہ دار پر لٹکایا جائے ۔ شہدا کے لو احقین سے اظہار تعزیت ،دکھ کی اس گھڑی میں لو احقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/