سید نزار حبل المتین:
جنرل سیکٹری حرم علوی(ع) نے بیان کیا : ذرایع ابلاغ سے وابستہ افراد محبت ،سچائی ،اور سلامتی کے معنی علمبردار صداقت و ایمان داری امیر المومنین (ع) سے حاصل کریں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری علامہ سید نزار حبل المتین نے گزشتہ روز حرم علوی کی طرف سے منعقدہ ایک سیمنار میں پریس رپورٹر سے خطاب کیا ۔
اس موقع پر عراق میں براڈ کاسٹ ہونے والے تمام چینلز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
حرم کے جنرل سیکٹری نے ابتدائی کلمات میں تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور دھشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر تمام کو مبارک باد دی،
جنرل سیکٹری نے اپنے خطاب میں میڈیا اور ذرایع ابلاغ کی اہمیت کو ناگزیر گردانا اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور معاشرے میں اس کی ضرورت کو بیان کیا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے