‫‫کیٹیگری‬ :
08 March 2017 - 15:05
News ID: 426746
فونت
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتہ قدرتی ذخائر کے موقع پر درخت کاری کی مہم میں حصہ لیا اور زمین میں اپنے ہاتھوں سے دو پودے لگائے۔
رہبر انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے، باغات اور درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ، فضائی آلودگی اور گرد و غبار سے پیدا ہونے والی بہت سے مشکلات کی ایک اہم وجہ، مناسب مقدار میں درختوں اور باغات کا نہ ہونا بھی ہے۔

آپ نے فرمایا کہ ایران کی موسمیاتی خصوصیات اور صحرائی علاقے کی وسعت کے پیش نظر، پیڑ پودوں اور درختوں کی حفاظت، دو چندان اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے، قدرتی جڑی بوٹیوں اور شمالی ایران کے جنگلات کو ملک کی اہم خصوصیات قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ شمال کے قدرتی جنگلات، دنیا کے بے مثال جنگلات ہیں۔ تاہم بعض تاجر حضرات، قومی مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے جنگلات کو نقصان پہنچا رہے ہیں جسے روکنا ضروری ہے۔

 آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے متعلقہ حکام اور عہدیداروں  پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری تندھی کے ساتھ ادا کریں اور ملک کے قدرتی جنگلات اور ماحولیات کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے درخت کاری کی تقریب کو، ملک کے سرسبز و شاداب قدرتی ماحول کے احترام کی علامت قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران میں ہرسال پانچ مارچ کو یوم درخت کاری قرار دیا گیا ہے اور اس دن ملک بھر میں درخت کاری کی مہم شروع ہوتی ہے  جو نوروز یعنی اکیس مارچ تک جاری رہتی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬