رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے بصره عراق کے طلاب سے ملاقات میں علمائے دین سے دشمن کے حملے مقابل ، اسلام کا دفاع کرنے کی تاکید کی اور کہا: علمائے دین کی ذمہ داری ہے کہ دشمنان اسلام کہ جو اسلام خصوصا مذهب اهل بیت (ع) کا چہرہ بگاڑ کر پیش کرنے کے درپہ ہیں ، محکم جواب دیں ۔
انہوں نے اسلامی معاشرے میں فضائل و سیرت اهل بیت (ع) کی تبیین ضروری جانا اور کہا: ملت اسلامیہ سیرت خاندان رسول اکرم (ص) اور اسلامی اصولوں کی پیروی کرے ۔
حضرت آیت الله نجفی نے عراق کے دفاع میں شھید ہونے والے علمائے کرام کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دین ، ملت اور سرزمین عراق کے دفاع میں حوزہ علمیہ عراق نے پوری قدرت کے ساتھ تکفیری دھشت گرد داعش کا مقابلہ کیا اور اس راہ میں شھید بھی پیش کئے ۔
نیز انہوں نے بصره و نجف اشرف کے شیعوں سے ملاقات میں بیان کیا: دھشت گردی سے مقابلہ میں عراقی مجاھدین اور عوام کی قربانیوں اور جاں فشانیوں نے دنیا کو شگفت زدہ کردیا ہے اور عنقریب عراق میں پیروزی کی صدا گونج اٹھے گی ۔
اس مرجع تقلید نے مزید کہا: عراق پوری تاریخ میں تمام مشکلات اور فراز و نشیب کے باوجود اب بھی قدرت مند ہے کیوں کہ عراق امام حسین (ع) کا ملک ہے اور ظهور امام زمانہ (عج) تک اسی طرح باقی رہے گا ، دنیا میں حق طلبی اور نشر عدالت کا پرچم ھرگز عراق سے خارج نہ ہوگا ۔
انہوں ںے حکومت عراق سے جوانوں کی حمایت کا مطالبہ کیا اور کہا: جوان عراق کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کریں اور ملک کے قومی سرمایہ سے بخوبی استفادہ کریں ۔
خداوند متعال نے تزکیہ نفس کو تعلیم پر مقدم رکھا ہے
نیز حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی ریسرچ سنٹر کے ذمہ داروں سے ملاقات میں سوره جمعہ کی دوسری آیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس آیت میں خداوند متعال نے عمل کی شرافت کو مقصد کی شرافت کے ساتھ جوڑ رکھا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: اس آیت شریفہ میں تزکیہ نفس کو تعلیم پر مقدم قراردیا جانا خداوند متعال کے نزدیک تزکیہ نفس کی اہمیت کی نشانی ہے کہ تزکیہ حتی تعلیم اور تعلم پر مقدم ہے ۔
اس مرجع تقلید نے بغیر تزکیہ کےعلم کو اس کے فائدہ سے زیادہ ضرر رساں بتایا اور کہا: حوزه علمیہ نے علم الادیان کو علم الابدن پر مقدم کر رکھا ہے ، جس طرح یونیورسٹیز کے اساتذہ طلباء کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اسی طرح حوزہ علمیہ دنیا کو صحیح اور اصلی اسلام سے آشنا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۰۶