‫‫کیٹیگری‬ :
09 March 2017 - 15:05
News ID: 426770
فونت
روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں انتفاضہ شعبانیہ کی یاد میں گزشتہ روز ایک سیمینار کا منعقد ہوئی ۔
 انتفاضہ شعبانیہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں انتفاضہ شعبانیہ کی یاد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے اس سانحہ اور عوامی انقلاب کے واقعات اور آنکھوں دیکھے احوال کو بیان کیا۔

عالمی مرکز برائے فنونِ تشکیلیہ اور مجلس اعیان کربلا کے مشترکہ تعاون اور روضہ مبارک امام حسین (ع) کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے اس سیمینار کی تقریبات کا آغازسید الاوصیاء ہال میں ایک افتتاحی تقریب سے ہوا کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بھی شرکت کی۔

اس سیمینار کے ضمن میں انتفاضہ شعبانیہ کی تصاویر کی نمائش بھی لگائی گئی ہے کہ جن کو دیکھ کر انتفاضہ شعبانیہ کے دوران صدامی ظلم و ستم اور حالات کی ہولناکیوں کو کسی حد تک جانا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ عراقی عوام کی طرف سے 1991 میں صدامی حکومت کے خلاف شدید مزاحمت کی گئی اور عوام نے صدامی حکومت سے دسیوں شہر آزاد کروا لیے لیکن صدامی حکومت نے بیرونی طاقتوں کی مدد سے اس عوامی انقلاب کو فضائی اور بری فوج کے ذریعے مکمل طور پر کچل دیا جس کے نتیجہ میں دسیوں لاکھ بے گناہ لوگ شہید ہوئے لاکھوں گھر مسمار کر دئیے گئے ۔

کربلا اور دیگر شہروں میں موجود مقدس مقامات کو صدامی فوج نے گولہ و بارود کا نشانہ بنایا۔ اس انقلاب کو انتفاضہ شعبانیہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬