‫‫کیٹیگری‬ :
09 March 2017 - 18:25
News ID: 426775
فونت
حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری سے عراقی نژاد جاپانی ڈاکٹر نے ملاقات کی جو کہ کارڈک الیکٹرسٹی کے ماہر ہیں ۔
عراقی نژاد جاپانی ڈاکٹر کی حرم علوی(ع) کے جنرل سیکٹری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری حجت الاسلام سید نزار حبل المتین سے عراقی نژاد جاپانی ڈاکٹر احمد عبد الکریم اعرجی نے ملاقات کی جو کہ کارڈک الیکٹرسٹی کے ماہر ہیں ۔

اس موقع پر انہوں نے جنر ل سیکٹری کو جدید طبی پیشرفت سے آگاہ کیا اور جدید طبی تعلیم کے بارے میں گفتگو کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ زائرین امیر المومنین (ع) کے خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ۔

حرم کے جنرل سیکٹری نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان کے جذبات کو سراہا اور بتایا کہ وہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے  ہیں اور اسی طرح وہ ان کے ساتھ بھی تعاون کے لئے تیار ہیں تا کہ شہر امیر المومنین (ع) اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ دنیا میں معرفت کے انوار بکھیر سکے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬