‫‫کیٹیگری‬ :
09 March 2017 - 23:05
News ID: 426783
فونت
آیت الله صافی گلپایگانی:
حضرت آ‌یت الله صافی گلپایگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ دین کی حیات قرآن کریم کے بقا و فروغ میں ہے بیان کیا : اگر ہم لوگ چاہتے ہیں کہ ہمارا معاشرا صحیح و سالم ہو تو ہم لوگوں کو حقیقی معنی میں قرآنی ہونا چاہیئے ۔
آیت الله صافی گلپایگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله لطف الله صافی گلپایگانی نے اوقاف تنظیم کے سربراہ اور قرآن کریم بین الاقوامی مقابلہ کے ارکان سے ملاقات میں قرآن کریم کے فروغ کے لئے اوقاف تنظیم کے پروگرام کی قدردانی کرتے ہوئے بیان کیا : اس مور میں فعالیت کرنے والے حضرات قرآن کریم کے گروغ و احیا میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : امید کرتا ہوں کہ مقابلہ قرآن کریم منعقد کرنے والے حضرات کی زحمتوں کا نتیجہ قرآن کریم کی عظمت کو زیادہ بیان کرنا ہو تا کہ سب لوگ جان لیں کہ لوگوں کے اختیار میں کون سی عظیم نعمت دی گئی ہے ، ہم لوگ قرآن کریم کی خدمت کے لئے اپنی صلاحیتوں سے استفادہ کریں ۔

مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ قرآن کریم نور مبین و حبل متین ہے اظہار کیا : قرآن کریم کے عظمت کے سلسلہ میں جتنا بھی کہا جائے کم ہے ، قرانی پروگرام زیادہ وسیع ہوں ، معاشرے میں جتنا زیادہ قرآن پیش کیا جائے گا دینی مطالب بھی اسی مقدار میں قوی ہونگے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : دین کی حیات قرآن کریم کے بقا میں ہے ، قرآن کریم کے مختلف شعبوں میں کوشش کی جانی چاہیئے کہ لوگ اس میں تبحر کریں ، لوگوں کو قرآن شعبوں کا تعارف کرانا چاہیئے ، اگر چاہتے ہیں کہ ہمارا معاشرہ قرآن ہو تو ہم لوگوں کو حقیقی معنی میں قرآنی ہونا چاہیئے ۔

حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ قرآنی تعلیمات معاشرے میں بیان ہونا چاہیئے تاکید کی : قرآن کریم کتاب ہدایت ہے انسان کو چاہیئے کہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے اس الہی کتاب سے تمسک حاصل کرے ، امید کرتا ہوں کہ حضرت ولی عصر (عج) آپ لوگوں سے راضی ہوں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۹۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬