‫‫کیٹیگری‬ :
11 March 2017 - 23:28
News ID: 426819
فونت
شام کے دارالحکومت دمشق میں موجود حرم مطھر حضرت سکینہ کے صحن میں دو خود کش دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم ۴۴ افراد شہید ہوگئے۔
خود کش حملہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے دارالحکومت دمشق میں موجود حرم مطھر حضرت سکینہ کے صحن دو خود کش دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم ۴۴ افراد شہید ہوگئے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔

تفصیل کے مطابق، یہ دھماکہ دمشق کے معروف قبرستان باب الصغیر کے قریب ہوا اور دوسرا دھماکہ باب المصلی کے علاقے میں ہوا جبکہ ان دونوں دھماکوں میں چوالیس افراد شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے ۔

بم دھماکہ سڑک کے کنارے اس وقت ہوا جب وہاں سے ایک مسافر بس گذر رہی تھی ، زائرین باب الصغیر کی زیارت کے لئے وہاں پہنچے ہی تھے کہ باب  المصلی کے قریب دوسرا دھماکہ ہوا ۔

بتایا جاتا ہے کہ شہید ہونے والوں میں بیشتر کا تعلق عراق سے ہے جو زیارت کے لئے شام گئے ہوئے تھے ۔

عراق کی طرح شام میں بھی جیسے جیسے دہشت گردوں کو شکست ہو رہی ہے وہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۱۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬