رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالم اسلام کے مقدس مقامات اور روضوں کی انتظامی کمیٹیوں کے نمائندوں منجملہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم ، سامرا، کاظمین، نجف اشرف اور کربلائے معلی کے حرم اور مقدس روضوں اور اسی طرح جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا اور حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کے مقدس روضوں کی کمیٹیوں کے نمائندوں نے اس اجلاس میں شرکت کی-
ان مقدس مقامات کی انتظامی کمیٹیوں کے نمائندوں کا اجلاس اتوار کے روز بھی جاری رہے گا اور یہ نمائندے، قم میں مراجع کرام سے بھی ملاقات کریں گے- یہ اجلاس اتوار کی رات ختم ہو جائے گا-
مقدس مقامات اور روضوں کی انتظامی کمیٹیوں کے نمائندوں کا پہلا اجلاس، اگست دو ہزار سولہ میں مشہدالمقھس میں، دوسرا کربلائے معلی میں ہوا جبکہ تیسرا قم میں جاری ہے- اس اجلاس میں مقدس مقامات کے مختلف معاملات اور مسائل پر غور و خوض کیا جا رہا ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰