‫‫کیٹیگری‬ :
12 March 2017 - 20:12
News ID: 426843
فونت
آیت الله علوی گرگانی :
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے لوگوں کی خدمت کرنا حکام کی اہم ذمہ داری جانا ہے اور بیان کیا : حکام کی طرف سے ہونے والے خدمات لوگوں کے ذہن میں برسوں باقی رہتا ہے ۔
آیت الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے اپنے آفس میں قم کے ریلوے کے سربراہ سے ملاقات کے درمیان لوگوں کی خدمت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : لوگوں کی خدمت کرنا اور خدمت گزاری کا موقع بہت عظیم نعمت ہے کہ جو انسان کی زندگی میں پیش آتے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : با تجربہ حکام سے جو امید کی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ اپنے تجربات کو لوگوں کی خدمت میں استفادہ کریں اور اس تجربات کو ماہرانہ میدان میں استفادہ کریں کیونکہ کئی برسوں کی محنت و زحمت کے نتیجہ میں جو معلومات حاصل ہوئے ہیں اس سے مختلف مشکلات حل ہو سکتے ہیں اور جو نئی خدمات ایجاد کرنے کا سبب اور اثر انداز ہوتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے وضاحت کی : اسلامی نظام میں باقی رہنے والے خدمات ھمیشہ ذہن میں باقی رہتے ہیں اور یہ سبب ہوتا ہے کہ ایک انسان کا نام اس کی نیکی سے یاد کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ لوگوں کے لئے جو خدمات انجام دی جا رہی ہے اس کے اثارات و برکات باقی رہیں تا کہ لوگ احساس رضایت کریں ۔  

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے بیان کیا : امام صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ اس طرح کام کرو کہ لوگ تمہارے لئے رحمت بھیجیں ، ہم لوگوں کو چاہیئے کہ امام کے اس سخن کو اپنے کام کے لئے اصول قرار دین اور اپنے خدمات و اثار لوگوں کی خدمت میں پیش کریں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬