‫‫کیٹیگری‬ :
13 March 2017 - 10:52
News ID: 426845
فونت
جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سکریٹری:
جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی بہتری کیلئے ملی یکجہتی کونسل کا وفد جلد دونوں ملکوں کے سفیروں سے ملاقات کرے گا کہا: پاکستان میں دہشتگردی کے ذمہ دار افغانستان میں موجود امریکہ اور اسکے اتحادی ہیں
لیاقت بلوچ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سکریٹری لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے ذمہ دار افغانستان میں موجود امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو ٹہرایا ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ توہین رسالت کا معاملہ مسلمانوں کے جذبات کا معاملہ ہے، بلاگرز کی رہائی حکومت اور ریاستی اداروں کی ناکامی ہے کہا: یہ بات سب کو سمجھ لینی چاہئے کہ دین اور حضرت رسالت مآب سے جو محبت کا معاملہ ہے، اس میں کوئی کمپرومائز نہیں کرتا ۔ لوگ جذبات کی حد تک وابستگی رکھتے ہیں ۔

لیاقت بلوچ نے سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی بہتری کیلئے ملی یکجہتی کونسل کا وفد جلد دونوں ملکوں کے سفیروں سے ملاقات کرے گا اور اتحاد امت کیلئے پاکستانیوں کے جذبات کو پہنچائے گا کہا: پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے ذمہ دار افغانستان میں موجود امریکہ اور اسکے اتحادی ہیں ، جو پاکستان کو کمزور کرنے اور عدم استحکام سے دوچار کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔ وہ پاکستان کو ڈسٹرپ کرنے اور پاکستان کے آرمز کو مروڑنے کی ہر کوشش جاری رکھیں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬