‫‫کیٹیگری‬ :
13 March 2017 - 11:01
News ID: 426847
فونت
شاہ عبدالحق قادری:
تنظیمی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر نے کہا کہ اسلام مخالف سرگرمیوں، مزارات کی بندش اور ملک کو درپیش حالات پر لائحہ عمل کیلئے عنقریب کراچی کے علماء مشائخ اور مدارس کے ذمہ داران پر مشتمل علماء مشائخ کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
شاہ عبدالحق قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ حکومتی وزیر کا یہ بیان کہ کراچی کے تمام مزارات کو کھول دیا گیا ہے بالکل جھوٹ ہے، درگاہوں کے چندے سے تنخواہ لینے والے اوقاف کے ذمہ داران مزارات اور زائرین کی سیکیورٹی سے قاصر ہیں، درگاہوں پر تالے لگانا مسائل کا حل نہیں، مزارات بندش سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، کراچی کے تمام بند مزارات کو فل پروف سیکیورٹی کے ساتھ فوری کھولا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اہلسنّت کراچی میں ضلعی و ٹاؤنز کے عہدیداران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے مگر اپنے نبی کی توہین ہرگز بر داشت نہیں، خلیفہ اوّل کی سیرت و کردار کو رہنماء بناکر ناموس رسالت کا تحفظ بہتر طور پر کیا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں طے پایا کہ جماعت اہلسنّت کراچی کے تحت خلیفہ اوّل کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عشرہ صدیق اکبر منایا جائے گا، نیز اسلام مخالف سرگرمیوں، مزارات کی بندش اور ملک کو درپیش حالات پر لائحہ عمل کیلئے عنقریب کراچی کے علماء مشائخ اور مدارس کے ذمہ داران پر مشتمل علماء مشائخ کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬