مصر کی پارلیمنٹ نے ملک میں بڑھتے ہوئے فتوؤں کے رجحان کی روک تھام کے لیے قانون سازی پر غور شروع کردیاہے۔
رسا ںیوز ایجنسی کی مصری الیوم سے رپورٹ کے مطابق، مصر کی پارلیمنٹ نے ملک میں بڑھتے ہوئے فتوؤں کے رجحان کی روک تھام کے لیے قانون سازی پر غور شروع کردیاہے۔
اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ میں اس وقت تین قوانین زیر بحث ہیں ، جن کا مقصد ملک میں فتوؤں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنا ہے ۔
نئی قانون سازی کے تحت فتوے جاری کرنے کی اجازت مخصوص اداروں تک محدود کرنے، حکومتی اجازت کے بغیر علما کے مذہبی ٹی وی پروگرام میں شرکت کرنے پر قید اور ایک لاکھ مصری پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا ۔
حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس قانون سازی کا مقصد مذہبی اداروں کی مدد کرنا اور عوامی مفادات کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے