‫‫کیٹیگری‬ :
13 March 2017 - 23:30
News ID: 426864
فونت
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ چین اور روس کے اشتراک سے تیار شدہ یہ ائیر ڈیفنس سسٹم خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں ایک غیر معمولی اضافہ ہے۔
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے جدید ایل وائی 80 میزائل شکن نظام کو فوج میں شامل کرنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا وطن دنیا کے نقشے پر ایک ناقابل تسخیر قوت بن کر ابھر رہا ہے۔ کسی کو ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین جعفری نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ چین اور روس کے اشتراک سے تیار شدہ یہ ائیر ڈیفنس سسٹم خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں ایک غیر معمولی اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا وطن دنیا کے نقشے پر ایک ناقابل تسخیر قوت بن کر ابھر رہا ہے۔ کسی کو ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں۔ اس وقت ہم دہشت گردی سمیت لاتعداد مشکلات سے نبرد آزما ہیں۔

ان داخلی و خارجی مشکلات کے باوجود افواج پاک وطن عزیز کے دفاع سے لمحہ بھر غافل نہیں اور جدید جنگی آلات کے نت نئے تجربات ہماری اعلٰی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعلان ہے۔ بھارت سمیت ملک دشمن عالمی قوتیں وطن عزیز کی سلامتی کی دشمن ہیں۔ ہمیں دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے دشمنوں سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔ خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہنے کی ضرورت ہے۔

جنگی ہتھیاروں کی زیادہ سے زیادہ تیاری ہماری شرعی فریضہ بھی ہے اور ملکی سلامتی کے لئے ضروری بھی۔ ہمیں ہتھیاروں کی تیاری میں اسی رفتار کے ساتھ آگے بڑھتے رہنا ہوگا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬