رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی میزبانی میں ہونے والے اس اجلاس میں قطر، عمان، جنوبی کوریا، شمالی کوریا، چین، جاپان، پاکستان، عراق، شام، انڈونیشیا، سری لنکا اور ویتنام شریک ہیں۔ایران کی مسلح افواج کے شعبہ کھیل کے سربراہ جنرل مہر علی باران چشمے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس چاہتا ہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا سے جیسے ممالک کے درمیان بھی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے جن کے درمیان سیاسی تعلقات اچھے نہیں ہیں۔
جنرل باران چشمے کا کہنا تھا کہ ایشیا کے اکتیس ممالک اس تنظیم کے رکن ہیں جن میں دس ملکوں کی کھیلوں کی سرگرمیاں زیادہ نہیں ہیں۔
ایران کی مسلح افواج کے شعبہ کھیل کے سربراہ نے کہا کہ کھیل کے ذریعے مختلف ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا جاسکتا ہے اور انٹرنیشنل ملٹری اسپورٹس کونسل کھیلوں کے ذریعے امن و دوستی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔/۹۸۹/ ف۹۴۰