‫‫کیٹیگری‬ :
18 March 2017 - 19:58
News ID: 426960
فونت
علی شمخانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں وہابی تکفیری دہشت گردوں اور دہشت گردی کو سعودی عرب کے برانڈ کے تحت فروغ دیا جارہا ہے اور دہشت گردی کے فروغ کے سلسلے میں سعودی عرب کے ملاؤں کے فتوے غور طلب ہیں۔
علی شمخانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں وہابی تکفیری دہشت گردوں اور دہشت گردی کو سعودی عرب کے برانڈ کے تحت فروغ دیا جارہا ہے اور دہشت گردی کے فروغ کے سلسلے میں سعودی عرب کے ملاؤں کے فتوے غور طلب ہیں۔

علی شمخانی نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے بجائے ان کی مالی حمایت اور انھیں فروغ دینے کی راہیں ہموار کررہے ہیں۔

شمخانی نے ایران کے بارے میں سعودی عرب کے دعوؤں کو رد کرتے ہوئےکہا کہ سعودی عرب دہشت گرد بنانے کی بہت بڑی فیکٹری ہےجہاں دہشت گردوں کو تیار کرکے دنیا بھر میں صادر کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب پر حاکم عقیدہ ہی دہشت گردی کے فروغ کے لئے کافی ہے کیونکہ وہابی عقیدہ اصلی اور حقیقی اسلام سے بہت دور ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے نظریہ کے مخاطب پریشان حال اور تحقیر شدہ افراد  ہوتے ہیں جو بہت جلد وہابی تکفیری بن کر سعودی عرب کے برانڈ کے تحت دہشت گردی کو صادر کرتے ہیں۔

شمخانی نے کہا کہ دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ سعودی عرب اصلی اسلامی نظریات سے بہت دور ہے اور اسی وجہ سے وہ دہشت گردی صادر کرنے کی بہت بڑی فیکٹری میں تبدیل ہوچکا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬