‫‫کیٹیگری‬ :
19 March 2017 - 16:35
News ID: 426967
فونت
روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے جشن میلاد زہراء علیھا السلام کی تقریبات کا آغاز ۔
جشن میلاد زہراء

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے جشن میلاد زہراء علیھا السلام کی تقریبات کا آغاز خاتم الانبیاء (ص) ہال میں ہوا کہ جس میں بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی وفود نے شرکت کی۔

تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی کے بعد روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ علی قرعاوی نے خطاب کیا اور جناب سیدہ کے فضائل بیان کیے۔

اس کے بعد متعدد مقررین نے اس سیمینار اور اس کے موضوع کے حوالے سے گفتگو کی اور تقریب کے آخر میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے سابقہ خدام اور پرانے خطباء و ذاکرین میں ہدایا تقسیم کیے گئے۔

واضح رہے کہ اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بھی شرکت کی اور اس پُر نور تقریب کا حصہ بنا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬