‫‫کیٹیگری‬ :
19 March 2017 - 16:13
News ID: 426972
فونت
آستان قدس رضوی کے میڈیا اور پبلک ریلیشنز ڈائریکٹر نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے روز حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے جدید مہمانسرا کہ جس میں بیک وقت ۱۰ ہزار انسان تمام امکانات کے ساتھ کھانا تناول کرسکیں ، کے افتتاح ہونے کی خبری دی۔
حرم امام رضا(ع) میں برف باری کا منظر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق توکلی زادہ نے اس خبر کے اعلان کے ساتھ کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا  جدید مہمانسرا جدید ٹیکنالوجی سے ماڈرن امکانات کےساتھ پانچ فلورز زائرین کے  لیے تبرکا کھانے کی خاطر بہت جلدی افتتاح ہونے والا ہے جب کہ حضرت کے قدیمی مہمانسرا میں صرف 1600 زائرین کے کھانا کھانے کی گنجائش تھی۔

انہوں نے حضرت کے قدیمی مہمانسرا کی مشکلات کی طرف اشارہ  کیا اور کہا: حرم مطہر رضوی کے درمیانی حصہ میں مہمانسرا کچھ خاص مشکلات کہ جن میں سے زائرین کی رفت و آمد کی اصلی جگہ اور صحن آزادی و صحن انقلاب میں وارد ہونے میں پریشانی کا سبب اور اسی طرح کھانے پکانے کے سامان کاپہنچنا کہ جو بڑی بڑی گاڑیوں کا ذریعہ آتا ہے اور پھر کھانے پکتے وقت کھانے کی بوکے پورے روضہ میں پھیلنے کی طرف اشارہ کیا جاسکتا ہے۔

توکلی زادہ نے اس بیان کے ساتھ کہ روضہ منورہ کے زیارت کے حصہ میں ضروری مقدار میں جگہ نہ ہونے  اور مہمانسرا کی توسیع کی خاطر قدیمی مہمانسرا کو وسیع کرنا ناممکن ہوچکا تھا ، کہا: بلڈنگ کے قدیمی ہونے اور زائرین کی خدمت کے لیے امکانات کے کم ہونے کی وجہ سے آستان قدس رضوی اس نتیجہ پر پہنچا کہ یہ مہمانسرا  روضہ منورہ کے درمیانی حصہ سے نکال کر کسی ایک گوشہ میں منتقل کی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا: اسی سلسلہ میں جدید مہمانسرا کی بلڈنگ کہ جس میں بیک وقت 10 ہزار زائرین کو کھانا کھلانے کی گنجائش ہو ، پانچ فلورز اور دنیا کی ماڈرن و ترین جدید ٹیکنالوجی سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے ایک گوشہ میں 2014ء میں تعمیراتی کام کا آغاز ہوا اور تما م تر کوششوں کے ساتھ 2017ء میں اختتام کو پہنچا۔

آستان قدس رضوی کے میڈیا اور پبلک ریلیشنز ڈائریکٹر نے حضرت کے جدید مہمانسرا کے ماڈرن امکانات کی طرف اشارہ کیا اور کہا: ماڈرن  فریزر، بے نظیر اور مجہز کچن، جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تعمیرات اور ایرانی و اسلامی نقش و نگار حضرت امام علی رضا علیہ السلا م کے جدید مہمانسرا کی خصوصیات میں سے ہیں کہ جو حضرت کے جود و کرم کی علامت ہے اور اس سال 2017 میں استفادہ کے قابل ہوچکا ہے۔

توکلی زادہ نے اپنی گفتگو کے آخر میں اس بیان کے ساتھ کہ یہ تدابیر مد نظر رکھی گئی ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ کھانا تیار ہونے میں بھی سنتی اور قدیمی کھانوں کا ذائقہ محفوظ رہے، کہا: حضرت کا جدید مہمانسرا 2300 میٹر مربع کہ جس میں عمارت 11840 میٹر مربع میں ہے۔/۹۸۹۔ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬