رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحر العلوم خیریہ ادارہ نجف اشرف کے نائب صدر حجت الاسلام سید محمد علی نے ایک تقریب میں کربلا کے واقعات کو شیعہ کی تاریخ کا ایک اہم باب جانا ہے اور وضاحت کی : دشمنوں کی کثیر تعداد امام حسین علیہ السلام کی تحریک کو منحرف اور نقصان پہوچانے کی کوشش میں مشغول ہیں ۔
انہوں نے موجودہ زمانہ کو فکری جنگ کا زمانہ جانا ہے اور بیان کیا : مراجع کرام پوری تاریخ میں انحراف اور دین مبین اسلام کو نقصان پہوچانے والے عناصر کے درمیان رکاوٹ رہے ہیں ۔
بحر العلوم خیریہ ادارہ نجف اشرف کے نائب صدر نے بیان کیا : دشمنان مختلف وسائل کے ذریعہ جوانوں کے عقاید و دینی اہم مسائل میں شک و تردید پیدا کرنے کی کوشش میں مشغول ہیں ۔
انہوں نے حسینی منبر کو اہل بیت علیہم السلام کی حقیقی و صحیح ثقافت پہوچانے کا اہم مکان جانا ہے اور تاکید کی : امام حسین علیہ السلام کا منبر شیعوں کی دینی و ثقافتی علامتوں میں سے ہے ۔
حجت الاسلام بحرالعلوم نے اس بیان کے ساتھ کہ حوزہ علمیہ مختلف موضوع و عناوین میں بحث و گفت و گو کرنے کو تیار ہے بیان کیا : حوزہ علمیہ صحیح فکر ، اجتہاد اور نئے خیالات کی بنیاد ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۵۳/