‫‫کیٹیگری‬ :
21 March 2017 - 22:34
News ID: 427024
فونت
حضرت آیت الله مکارم شیرازی:
حضرت آیت ‌الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ غیر ملکی اشیاء کا استعمال غیر ملکی معیشت کا تحفظ ہے بیان کیا : حکام کو چاہیئے کہ عوام کی اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کی فکر میں رہیں ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے مرجع کرام حضر آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے روضہ مبارک حضرت معصومہ قم (س) میں نئے شمسی مہینہ کی شروعات اور حلول سال کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے احسن الحال کی پہچان اخلاقی ، سماجی ، معیشتی اور سیاسی پہلو کی وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ایرانی اشیاء کا استعمال ملک میں کارخانہ و کارو بار کی رونق کا سبب اور معاشرے میں بیکاری کی وجہ سے پیش آنے والی برائیوں کو کم کرنے کا باعث ہوگا ۔

مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ غیر ملکی اشیاء کا استعمال غیر ملکی معیشت کا تحفظ ہے بیان کیا : حکام کو چاہیئے کہ عوام کی اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کی فکر میں رہیں ، اس وجہ سے کہ ملک میں طبقاتی تفریق کے ہونے کی وجہ سے معیشتی حالات احسن الحال میں تبدیل نہیں ہو پا رہی ہیں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے دوستی ، محبت اور بخشش کو نئے سال کی اخلاقی پہلو کی شناخت جانا ہے اور کہا : اسلامی معیار رویہ تمام مومنوں کے رویہ میں سر فہرست ہونا چاہیئے ؛ اس کے مطابق غیر عمد جرم کے قیدی کی مدد ، یتیم نوازی ، پڑوسی و دوستوں کے ساتھ تعلقات یہ سماجی پہلو میں احسن الحال کے مصداق میں سے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ سماجی مسائل میں اجتماعی منافع کو شخصی و فردی منافع پر فوقیت حاصل ہونا چاہیئے بیان کیا : اسلامی رویہ کا یہ طرز سماج میں اتحاد و یکجہتی کا مقدمہ ملک کی ترقی کے لئے ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے ملک میں طلاق کی تعداد میں اضافہ پر تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : اگر جوان زن و شوہر امانت ، و بخشش و صداقت کے ذریعہ ایک دوسرے کے ساتھ پیش آئیں تو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ طلاق کی تعداد میں بے پناہ کمی ہوگی ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۹۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬