‫‫کیٹیگری‬ :
26 March 2017 - 10:19
News ID: 427114
فونت
حسن عباس :
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا : آج یوم پاکستان ہے اور یہ دن تجدید عہد کا دن ہے، ہمارے بزرگوں نے قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا۔
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر حسن عباس نے یوم پاکستان کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وطن عزیز ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں اور انتھک محنت کاثمر ہے آج کے دن ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بنانے کی قرارداد پیش کی تھی اور ایک آزاد خود مختار اسلامی ملک بناننے کا عہد کیا تھا لیکن ان قربانیوں کو فراموش کرنے کی وجہ سے آج ملک دور ستم گر سے گزر رہا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : ہر طرف دہشت گردی، انسان کشی کا بازار گرم ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی سالمیت و وقار کے لئے کوشش کی جائے، آپس کے اختلافات بھلا کر اتفاق و اتحاد کی برکت سے پاکستان کی ترقی و امن کے لئے حتی الوسع کوشش کی جائے۔ہم ذاتی مفاد کی بجائے ملکی مفاد کواپنا اولین فریضہ سمجھیں۔

انہوں نے کہا : آج ہم علامہ اقبال اور قائد اعظم رح جیسی شخصیات کے فلسفہِ آزادی پر عمل کرتے ہوئے ان مشکلات سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں، کیوں کہ یہ ہستیاں جذبہ انسانیت اور حب الوطنی سے سرشار تھیں، آج یوم پاکستان ہے اور یہ دن تجدید عہد کا دن ہے، ہمارے بزرگوں نے قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا۔

انہوں نے تاکید کی : آج کا دن لاکھوں شہداء پاکستان سے تجدید عہد کا دن ہے،آج ہم ان قومی ہیروز اور شہداء سے عہد کرتے ہیں کہ ہم اچھی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک سے ظلمت کے اندھیروں کا خاتمہ کریں گے اور اس میں انصاف اور ترقی کے دیے روشن کریں گے۔

دعا ہے کہ وطن عزیز ہمیشہ سلامت رہے، یہ پرچم اونچارہے اور اس پہ کوئی آنچ نہ آئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬