رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام نوید سحر تربیتی ورکشاپ برائے ڈویژنل مسئولین کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
اس بات کا اظہار سینیئر نائب صدر جے ایس او پاکستان حیدر عباس نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ملک بھر کی ڈویژنز کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے ڈویژن جبکہ دوسرے مرحلے میں سندھ اور بلوچستان کے ڈویژن شامل ہوں گے۔
حید عباس نے کہا کہ پہلے مرحلے کی تربیتی ورکشاپ بعنواں ''نوید سحر تربیتی ورکشاپ'' 14،15،16 اپریل بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار 2017ء کو سرگودھا میں منعقد ہوگی، جس میں طلبہ کی فکری، اخلاقی، تنظیمی اور تعلیمی تربیت کے موضوعات پر علماء کرام اور سینئر تنظیمی برادران لیکچرز دین گے۔
اسکے علاوہ اسٹدی سرکلز اور مختلف موضوعات پر گروپ ڈسکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/